وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان کا امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

نیویارک۔مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو کچلا جارہا ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔تارکین وطن ملکر مظلوم کشمیریوں کےلئے آواز اٹھائیں اور اپنے اپنے منتخب نمائندگان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام مکمل طور پر محصور ہیں …

نیویارک۔مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو کچلا جارہا ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔تارکین وطن ملکر مظلوم کشمیریوں کےلئے آواز اٹھائیں اور اپنے اپنے منتخب نمائندگان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام مکمل طور پر محصور ہیں ان کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن ہے ۔ تارکین وطن کشمیری اپنے بھائیوں کے سفیر بن کر ان کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں ۔ سیاسی تفریق کا بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیریوں کے مسئلے اور بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر سخت تشویش ہے ۔ 21روز سے وہاں فون اور انٹرنیٹ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ معطل ہیں اور وہاں کھانے پینے کی اشیاءبھی ناپید ہو گئی ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب مسئلہ ہے ۔جس پرسلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں ۔ کشمیریوںکو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں