وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکان قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان اور محمد ادریس نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکان قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان اور محمد ادریس کی ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکان قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان اور محمد ادریس نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو اقوام عالم میں تاریخی عزت ملی اور پاکستان کی کوششوں کی بدولت خطے میں قیام امن ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ ارکان اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے امور عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے








