وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے اور افسران کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے اور افسران کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات اور عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








