گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیر کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کی گورنر ہاؤس پشاور میں بریفنگ دی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق بریفنگ ایس این جی پی ایل کے پشاور اور کرک ریجن کے حکام نے گیس فراہمی اور پائپ لائن نیٹ ورک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کی جانب سے بریفنگ

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیر کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کی گورنر ہاؤس پشاور میں بریفنگ دی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق بریفنگ ایس این جی پی ایل کے پشاور اور کرک ریجن کے حکام نے گیس فراہمی اور پائپ لائن نیٹ ورک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔گیس چوری کی روک تھام اور پائپ لائن لاسز میں کمی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔بر یفنگ کے مطابق گیس چوری کے خلاف 293 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، پشاور میں پرانی گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔بریفنگ کے مطابق لو پریشر علاقوں میں گیس فراہمی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پشاور میں پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی کا منصوبہ جولائی میں مکمل ہو جائے گا۔بریفنگ کے مطابق کرک ریجن سے صوبے کے 8 اضلاع کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، کرک ریجن میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کو گیس اور تیل فراہم کرنے والا اہم صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل سے پورا ملک مستفید ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر خیبرپختونخوا کے عوام کا بھی حق ہے، خیبرپختونخوا تیل کی نمایاں پیداوار رکھتا ہے لیکن صوبے میں آئل ریفائنری موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل پیدا کرنے والے صوبے کو اس کا جائز حق اور حصہ ملنا چاہیے، دراذندہ گیس کو پانچ کلومیٹر دائرہ پالیسی کے تحت قریب ترین ملحقہ تحصیل کو دی جائے ۔








