محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 16 سے 20 جون کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 16 سے 20 جون کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 16 سے 20 جون کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 16 جون سے ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 20 جون تک برقرار رہ سکتا ہے جبکہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں16 جون سے داخل ہونے کی توقع ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثرپنجاب/اسلام آباد میں 16 سے 20 جون کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ،سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب،سرگودھا،نورپورتھل، بھکر ، لیہ ،میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں کہیں کہیں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کی توقع ہے۔کشمیر/گلگت بلتستان میں 16 سے 22 جون کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی،بھمبر، میرپور) میں جبکہ 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر،سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 جون کے دوران دیر،چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔بلوچستان میں 16 سے 20 جون کے دوران: شمال/شمال مشرقی علاقوں (ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیر آباد، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی،سبی، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی)میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔سندھ میں 16 سے 20 جون کے دوران بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور شہید بینظیر آباد) میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی اور گردونواح میں گرد آلود ہوائوں/آندھی چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے باعث شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔16 سے 21 جون کے دوران گلگت بلتستان ،کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، لاہوراور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،کاشتکار حضرات موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ’’الرٹ ‘‘ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔