فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا یوروسیٹری 2026 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح
فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا یوروسیٹری 2026 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح

مزید خبریں
پیرس۔15جون (اے پی پی):فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے دفاع اور سلامتی کی زمینی و فضائی صنعت سے متعلق دنیا کی معروف نمائش یوروسیٹری 2026 (Eurosatory 2026) میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہیں نمائش میں پیش کردہ منصوبے اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے شعبے میں اس کےاہم کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے مختلف ممالک کے پویلینز کا دورہ کیا اور بڑی دفاعی صنعتوں کے نمائندوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔







