اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت زیادہ …
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے اورقومی ہم آہنگی کے ذریعے ہم کسی بھی چیلنج کو شکست دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مدت کے دوران پاکستان کی ترقی، درپیش چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔








