حویلیاں ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کئے جو ملکی تاریخ میں بے مثال کارنامہ ہے، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، 25جولائی کو عوام سوچ سمجھ کر اور اپنے ضمیر کے مطابق ہماری کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ انہوں …
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا حویلیاں۔تھاکوٹ موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
حویلیاں ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کئے جو ملکی تاریخ میں بے مثال کارنامہ ہے، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، 25جولائی کو عوام سوچ سمجھ کر اور اپنے ضمیر کے مطابق ہماری کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو 120کلومیٹر طویل حویلیاں۔تھاکوٹ موٹر وے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ محمد نواز شریف کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے پارٹی نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔








