اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرح غیر جانبدار اور آزاد میڈیا بھی ملک کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو 2013ءسے کہیں بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں، تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت رپورٹنگ بھی ضروری ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مسائل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا، خواہش …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرح غیر جانبدار اور آزاد میڈیا بھی ملک کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو 2013ءسے کہیں بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں، تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت رپورٹنگ بھی ضروری ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مسائل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا، خواہش ہے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوںحکومت نے پہلے دن سے آزادی صحافت کا فیصلہ کیا اور سیکرٹ فنڈ کا کبھی بھی استعمال نہیں کیا گیا، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سیکرٹ فنڈ کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، ہمارا مقصد یہ نہیں کہ صرف حکومت کی تعریف کی جائے بلکہ تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت رپورٹنگ بھی ضروری ہے، مثبت رپورٹنگ ملک کی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے، غلط اطلاعات پر مبنی خبر کی اشاعت کے بعد اس کی تردید بھی ہونی چاہیے اور میڈیا اس حوالے سے میکنزم تیار کرے کہ کسی قسم کی غلط خبر کی تردید کی اشاعت بھی ہو سکے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران آزادی رائے کے اقدامات کئے ہیں اور ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی پر کوئی دباﺅ نہ ڈالا جائے، مسائل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھااور خواہش ہے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات ہوں۔ بدھ کو آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی ( اے پی این ایس) کی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اے پی این ایس کے ایوارڈز کی تقریب تاریخی حیثیت کی حامل ہے اور اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔








