وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ ملیریا کانفرنس سے خطاب

لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بھرپور کوششوں اور ڈونرز و شراکت داروں کی معاونت سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے، ہم نے اس مرض پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے، صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے مختص فنڈز میں گزشتہ چند سالوں میں …

لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بھرپور کوششوں اور ڈونرز و شراکت داروں کی معاونت سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے، ہم نے اس مرض پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے، صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے مختص فنڈز میں گزشتہ چند سالوں میں دوگنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25ویں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ءکے موقع پر منعقدہ ملیریا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے اس سمٹ کو ایک بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان میں ملیریا پر قابو پانے کیلئے کوششیں کیں جو ڈبلیو ایچ او کی گلوبل ٹیکنیکل سٹریٹجی 2016ءتا 2030ءسے ہم آہنگ ہیں۔ 2013ءسے 2017ءکے دوران پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں 80 فیصد سے زائد کمی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2013ءکے بعد سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حشرات العرض سے بچاﺅ فراہم کرنے والی 12 ملین مچھردانیاں تقسیم کی جا چکی ہیں،یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے ملیریا کی تشخیص اور علاج کی خدمات دیہی اور دور دراز علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ عام آبادیوں اور پسماندہ طبقات کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملیریا کی تشخیص کی کوریج میں توسیع زیادہ تر ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کٹس کی فراہمی کے ذریعے کی گئی ہے، اس کے علاوہ ملیریا سے متعلق مفت علاج کے لئے نجی شعبہ کو بھی ساتھ شامل کیا گیا ہے۔