وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کا پی این ایس قاسم پہنچنے پر استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی۔27جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کا پی این ایس قاسم پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں 125 مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی ) کورس کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔








