وزیر اعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور بنگلہ دیش کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرہ افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔