وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ آفیسر ہمایوں فرشوری کی وفات پر اظہار تعزیت

پترا جایا۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ آفیسر ہمایوں فرشوری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغا م میں ہمایوں فرشوری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ و ہ ایک نامور سول سرونٹ تھےجن …

پترا جایا۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ آفیسر ہمایوں فرشوری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغا م میں ہمایوں فرشوری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ و ہ ایک نامور سول سرونٹ تھےجن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

ان کی زندگی قوم اور خود سے وابستہ افراد کی خدمت کی متاثر کن مثال ہے ،انہیں ان کی غیر معمولی دیانتداری اور ذہانت کے لئے یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔