وزیر اعظم شہباز شریف کی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے شرپسندی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے شرپسندی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسر اور اہلکار دہشت گردوں سے ارض وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔

مزید خبریں