لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہاکی کو سپورٹ کررہے ہیں اور انہوں نے پروہاکی لیگ کھیلنے کیلئے 25کروڑ روپے دیئے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔قومی ٹیم ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ کیلئے روانگی سے قبل ان کے اعزاز میں دیئے گئے …
وزیر اعظم شہباز شریف ہاکی کو سپورٹ کررہے ہیں، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہاکی کو سپورٹ کررہے ہیں اور انہوں نے پروہاکی لیگ کھیلنے کیلئے 25کروڑ روپے دیئے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔قومی ٹیم ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ کیلئے روانگی سے قبل ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹاپ پوزیشن کیلئے کوئی دعوی نہیں کرتے مگر یقین دلاتے ہیں کہ ٹیم بہتر سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے بھی کہوں گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کابھرپور مظاہرہ کھیل کے دوران کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی سی بی کی طرز پر ہاکستان ہاکی کا بھی بورڈ بنایا جائے تاکہ ہاکی فیڈریشن کو بھی فنڈز میسر آئیں جس سے ہاکی کے کھیل کی ترقی ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس دے رہے ہیں اگر کوئی رہ بھی گئے ہیں تو وہ بھی ادا کریں گے ۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ 2026میں ہاکی کا انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں کروائیں ۔








