وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) ضلع اٹک کا دورہ کریں گے

167

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) ضلع اٹک کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں بالخصوص خواتین کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم جدید سہولیات سے لیس زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

حکومت پنجاب 200 بستر کے اس ہسپتال کو 2 سال کی مدت میں مکمل کرے گی جس پر 5.3 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ وفاقی حکومت منصوبہ کے لیے نصف رقم ( 2.66 ارب روپے)صوبہ پنجاب کو جاری کر چکی ہے۔وزیر اعظم اٹک سے منتخب اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔