وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے۔ پشاور میںان کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات اور اس حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کریں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کے …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے۔ پشاور میںان کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات اور اس حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کریں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی کفالت اور ان کو راشن فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت وزیر اعظم پشاور میں قائم ایک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں