وزیر اعظم عمران خان جہلم میں 121سال پرانے جلا لپور کینال کے تاریخی منصوبے کا سنگ بنیاد 26دسمبر کو رکھیں گے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جہلم میں 121سال پرانے جلا لپور کینال کے تاریخی منصوبے کا سنگ بنیاد 26دسمبر کو رکھیں گے۔منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا آئیڈیا پہلی مرتبہ 1898میں پیش کیا گیااور اب رواں سال کے آخر یعنی 26دسمبر کو وزیر …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جہلم میں 121سال پرانے جلا لپور کینال کے تاریخی منصوبے کا سنگ بنیاد 26دسمبر کو رکھیں گے۔منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا آئیڈیا پہلی مرتبہ 1898میں پیش کیا گیااور اب رواں سال کے آخر یعنی 26دسمبر کو وزیر اعظم اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس سے اندازہ لگا یاجاسکتا ہے کہ یہاں منصوبے کس طرح مکمل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر علاقے اور عوام کی قسمت بدلنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جہلم اور خوشاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی زیر کاشت آ سکے گی۔اس کے علاوہ اس سے جہلم سمیت تمام علاقے میں پینے کے پانی کا مسلہ بھی حل ہو گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے اس منصوبے سے اس علاقے اور عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہونگے۔

مزید خبریں