وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات

اسلام آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سیمشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے اورانہیں بزنس کمیونٹی کیلئے معاشی پیکج اوراحساس کیش ٹرانسفر پروگرام سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی ہے ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو جامع معاشی پیکیج پر پیشرفت کے بارے میں …

اسلام آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سیمشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے اورانہیں بزنس کمیونٹی کیلئے معاشی پیکج اوراحساس کیش ٹرانسفر پروگرام سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی ہے ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو جامع معاشی پیکیج پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ، جس کا اعلان حکومت نے بزنس کمیونٹی ، ایس ایم ایز اور عوام کی مدد کرنے کیلئے کیا ہے ، جس میں خصوصی طور پر قرضوں کے التوا ، نئے قرضوں کی سبسڈی پر فراہمی،ٹیکس ریفنڈز کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی، سماجی تحفظ کے احساس کیش ٹرانسفر پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔