
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں بلوچستان سے نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔
اس موقع پرمحمد عبدالقادر نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔