وزیر اعظم عمران خان سے گورنرخیبر پختونخواہ اور وزیر اعلی کی ملاقات

APP55-15 PESHAWAR: February 15 - Khyber Pakhtunkhwa Governor Shah Farman and Chief Minister Mehmood Khan called on Prime Minister Imran Khan. APP

پشاور۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنرخیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جوایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں۔ قبل ازیں گورنر ہاوس آمد پر گورنر اور وزیر اعلی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی، مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ محمّد شہزاد ارباب، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان پشاور میں سابقہ قبائلی علاقہ جات کی مستحق عوام میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم پشاور میں گورنر خیبرپختونخواہ، وزیرِ اعلیٰ کے علاوہ صوبائی کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔