وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب کی ملاقات، گور نر چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی،کورونا بحران کے دوران ریلیف اقدامات اور پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا

109

لاہور۔7 اگست (اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جمعہ کو گور نر ہاو¿س میں ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اوروفاقی وزراء شبلی فراز اور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کو گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی،کورونا بحران کے دوران ریلیف اقدامات اور پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔ ا±نہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے عوام کو بہت سی خطر ناک بیماریوں سے بچا یا جاسکتا ہے۔