وزیر اعظم عمران خان لاہور روانہ ہو گئے

80
سیالکوٹ واقعہ میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان لاہور روانہ ہو گئے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزراء شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر اور چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم بنیادی اشیا ئےضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیر اعظم سے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔