صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز،رجسٹرار،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ودیگرافسران نے شرکت کی۔رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس میں ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر کی پیش رفت بھی …

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز،رجسٹرار،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ودیگرافسران نے شرکت کی۔رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس میں ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر کی پیش رفت بھی دریافت کی۔صوبائی وزیرنے اجلاس کے دوران بیسویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں میں ایڈہاک پرملازمین کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈزکی منظوری کے علاوہ اجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسرآف وریولوجی کی سیٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ہوسٹل کی پیش رفت کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیاگیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کا کام تیزی سے جاری ہے،پنجاب کے تمام مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تحفہ ہیں۔

مزید خبریں