میوہسپتال میں کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کاکامیاب مفت علاج کیا جا چکا ہے، عظمی بخاری

میوہسپتال میں کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کاکامیاب مفت علاج کیا جا چکا ہے، عظمی بخاری

لاہور۔30اگست (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ میو ہسپتال میں 70 مریض پہلے سے کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں،پنجاب حکومت سالانہ 5 ارب روپے مریضوں کے اس علاج پر خرچ کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازکی ہدایات پر مزید 5 کریوابلیشن مشینیں خرید لیں اور تنصیب کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال لاہور میں متعارف کرائی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور میں 2 مشینیں، نشتر ہسپتال ملتان میں1 مشین، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں1 مشین اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں1 مشین تنصیب کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج 1 کے کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کا اب تک کامیابی سے مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں