وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی بارے اپنی نوعیت کے پہلے پالیسی ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کردیا

92
وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی بارے اپنی نوعیت کے پہلے پالیسی ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی بارے اپنی نوعیت کے پہلے پالیسی ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن میں اپنی نوعیت کے پہلے پالیسی ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کردیا ہے ۔ یہ پورٹل 100 سے زائد تھنک ٹینکس ، دانشوروں اور ماہرین کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کے لئے نیشنل سکیورٹی ڈویژن نے تیار کیا ہے۔

ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہے لیکن ان کی قدر نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کا قیام صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ایڈوائزری پورٹل ایک خصوصی اور مربوط پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے جامع قومی سلامتی کے موضوع پر کام کرنے والے بڑے تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیاں اپنی پالیسی سفارشات براہ راست قومی قیادت تک پہنچا سکتی ہیں۔

وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن و سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پورٹل کے قیام کا مقصد دانشوروں اور پالیسی سازوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو ختم کرنا ہے۔ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہے ۔

بدھ کو اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے سیشنز کے علاوہ جمعرات کو تین سیشن ہوں گے۔ آج جمعرات کو دوسرے روز کی افتتاحی نشست سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے بیشتر ورچوئل اجلاس میں ملکی اور علاقائی ماہرین اور میڈیا اور دیگر حکام شرکت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کا بنیادی موضوع جامع سکیورٹی فریم ورک مرتب کرنا ہے جس سے ملک عالمی و علاقائی ترقی کا محور بننے کے لئے اپنی مخفی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکےگا۔ قومی سلامتی ڈویژن اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کو دنیا کے ممتاز سکیورٹی ڈائیلاگ کے ہم پلہ سالانہ ایونٹ بنانے کاخواہاں ہے