وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کرپشن پر کمپرومائز نہیں کریں گے ، علی زیدی

سندھ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں صورتحال ابتر ہے، بلاول زرداری کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں: وفاقی وزیر علی زیدی کی حیدرآباد میں جلسے سے خطاب

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کرپشن پر کمپرومائز نہیں کریں گے ۔ بدھ کے روز علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب پاکستان میں سیاسی چوروں کادور ختم ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ کرپشن اور کرپشن کرنیوالوں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دیں گے ، جنہوں نے ہمارے ملک کو لوٹا ہے انہیں بغیر کسی تمیز کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عام چوروں اور سیاسی چوروں میں فرق ہے ۔ عام چور رقم ، بیگ یا فون چوری کرتے ہیں جبکہ سیاسی چور آپ کا مستقبل چوری کرتے ہیں ۔