وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا‘ ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر فاشزم کی مثال قائم کر دی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

لاہور۔22 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جبکہ ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر فاشزم کی مثال قائم کر دی ہے ‘ مودی کی ایسی کارروائیاں جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان ہیں۔وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ وزیر ریلوے نے اسلامی ممالک …

لاہور۔22 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جبکہ ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر فاشزم کی مثال قائم کر دی ہے ‘ مودی کی ایسی کارروائیاں جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان ہیں۔وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ وزیر ریلوے نے اسلامی ممالک کا کشمیری عوام کی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جلد اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کشمیریوں کا منشور ہے اور جو وطن کیلئے جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہو جائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا‘ وزیر ریلوے نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالیہ اقدامات کے بعد بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں تاہم یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں رہنے والے تمام مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز اپنی فیملی کی سیاست کی تباہی کی خود ذمہ دار ہیں ‘ شہباز شریف اب اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنے رشتے داروں کی سیاست کو بچا سکیں ۔ایک اور سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خطے میں امن اور جمہوریت کیلئے خدمات کو چین اور پینٹاگون نے سراہا ہے‘ شیخ رشید احمد نے ننکانہ صاحب کے شہریوں کی سہولت کیلئے آئندہ سال میں نئی بابا گورو نانک ٹرین چلانے کی خواہش ظاہر کی اور ریلوے افسران اور ملازمین کا ریلوے کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا‘ انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ کے وسط تک ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول معمول پر آجائے گا۔

مزید خبریں