وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاحی تقریب میں شاندار تقریر کی ، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہزارہ موٹر وے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاح تقریب کے موقع پر کی جانیوالی تقریر کو شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پراجیکٹ کی تکمیل پر بھی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہزارہ موٹر وے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاح تقریب کے موقع پر کی جانیوالی تقریر کو شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پراجیکٹ کی تکمیل پر بھی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے مراد سعید کی مثال دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی یوتھ کو پیغام دیا کہ انہیں مراد سعید کی کامیابی کے نقش قدم پر چلنا چاہیے کہ مراد سعید نے کس طرح انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے سفر شروع کیا اور آج عمرا ن خان کابینہ کے اہم رکن ہیں۔