اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے شاندار منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو سستے گھر فراہم ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اس منصوبہ سے روزگار کے 60 لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ منصوبہ تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کے لئے طلب پیدا کرے گا اور اس منصوبے سے بیرونی سرمایہ کاری کو بھی رغبت ملے گی۔