وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گذشتہ 10سالوں میں لئے گئے بیرونی قرضوں کے آڈٹ،ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالے گئے 3ہزار سے زائد ناموں کا ازسرنوجائزہ لینے،سٹیل مل کے ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، ائیر وائس مارشل ارشدمحمود ملک کو چیئرمین پی آئی اے،میاں محمد سومرو کو چیئرمین نجکاری کمیشن اورعون …

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گذشتہ 10سالوں میں لئے گئے بیرونی قرضوں کے آڈٹ،ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالے گئے 3ہزار سے زائد ناموں کا ازسرنوجائزہ لینے،سٹیل مل کے ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، ائیر وائس مارشل ارشدمحمود ملک کو چیئرمین پی آئی اے،میاں محمد سومرو کو چیئرمین نجکاری کمیشن اورعون عباس پبی کی ایم ڈی پاکستان بیت المال تقرری اوریوریا کھاد خریداری کے لئے پیپرا رول 35 میں نرمی کی منظوری جبکہ کے الیکٹرک کے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے جائزہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅ کی سربراہی میں کمیٹی کے قائم کر دی ہے،وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کو ہدایت دی ہے کہ نیب کے ہائی پروفائل کیسز پر کارروائی تیز کی جائے ،ٹیکس ادا نہ کرنے والی سگریٹ ،پینٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاﺅں کا فیصلہ کیا ہے ، سمگل شدہ موبائل کے اسعتمال پر رواں سال کے آخر تک پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ وہ جعمرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات کابینہ کے اجلاس کے بعد پی آئی ڈی میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ 10سالوں کے دوران لئے گئے تمام قرضوں کے استعمال کا آڈٹ کرایا جائے ،حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے پیسہ واپس لایا جائے ،ہماری اس کوشش کے خلاف اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے ۔