چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کاتعمیراتی شعبے میں نمایاں خدمات پر معروف بلڈر راؤ وقاص کو خراجِ تحسین، گولڈ میڈل سے نواز

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کے معروف بلڈر راؤ وقاص نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کے معروف بلڈر راؤ وقاص نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے تعمیراتی شعبے اور ملکی ترقی میں راؤ وقاص عبدالستار اینڈ کو کمپنی کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری ادارے ملکی معیشت کے استحکام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے راؤ وقاص کی کاروباری و پیشہ وارانہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے نمایاں ٹیکس دہندگان میں شمار ہوتے ہیں۔تعمیراتی شعبے اور قومی معیشت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں چیئرمین سینیٹ نے راؤ وقاص کو گولڈ میڈل سے نوازا جبکہ راؤ وقاص نے چیئرمین سینیٹ کو شیلڈ/سووینئر پیش کیا۔راؤ وقاص نے اعزاز اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں