پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ آج (جمعہ)سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ کل (جمعہ، 11 ستمبر) سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ کل (جمعہ، 11 ستمبر) سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی مختلف چار کیٹگریز میں حصہ لیں گے جن میں بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-14،بوائز انڈر-16 اور بوائز انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 13 ستمبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔