اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات وحصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر میں تیزی سے بہتری دیکھنے کے خواہاں ہیں، کے پی ٹی سے پپری تک فریٹ کوریڈور، ناردرن بائی پاس، لیاری ایکسپریس وے، کراچی سرکلر ریلوے جیسے منصوبوں پر وفاقی کام کر رہی ہے۔ کراچی منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی …
وزیر اعظم عمران خان کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر میں تیزی سے بہتری دیکھنے کے خواہاں ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات وحصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر میں تیزی سے بہتری دیکھنے کے خواہاں ہیں، کے پی ٹی سے پپری تک فریٹ کوریڈور، ناردرن بائی پاس، لیاری ایکسپریس وے، کراچی سرکلر ریلوے جیسے منصوبوں پر وفاقی کام کر رہی ہے۔ کراچی منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کے کے پی ٹی سے پپری تک فریٹ کوریڈور، ناردرن بائی پاس، لیاری ایکسپریس وے، کراچی سرکلر ریلوے جیسے منصوبوں پر وفاقی کام کر رہی ہے ۔کراچی میں جاری منصوبوں کے لئے متعدد محکموں کے مابین کوآرڈینیشن اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ وفاقی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی پروسیسنگ کو تیز کریں تاکہ ان اہم منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے منصوبوں پر کارروائی اور عمل میں تیزی لائیں گے اور امید ہے کہ صوبائی حکام بھی ایسا ہی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلوے ، کے پی ٹی اور وزارت منصوبہ بندی جنوری 2020ء کے اختتام سے قبل فریٹ کوریڈور ، ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے کے لئے مشترکہ تجویز تیار کرے گی۔اجلاس میں کے سی آر کی پروسیسنگ سے متعلق پیشرفت کا ذکر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے زیر التواء امور کو رواں ماہ کے اندر حل کیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ وفاقی حکومت اس اہم منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔








