اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرپا شراکت داری خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ …
وزیر اعظم عمران خان کی امریکی سینٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرپا شراکت داری خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے امریکی سینیٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بالخصوص اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنا تے ہوئے آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے سینیٹر لنڈسے گراہم کو بھارتی جموں و کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کی جانب ان کی توجہ دلائی۔ وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے امریکا کو اس جانب توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون اضافی مارکیٹ رسائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ذریعے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور امریکی سینیٹ میں آرمڈ سروسز ، ایپروپری ایشنز اور بجٹ کمیٹیوں کے سینئر رکن ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ان کا 2019ءمیں پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔








