وزیر اعظم عمران خان کی ایک روزہ دورہ پر پشاورآمد

پشاور ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر جمعہ کوپشاور پہنچ گئے۔ گورنر ہاو¿س پشاور آمد پر گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی، مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ محمّد شہزاد ارباب، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ اعظم عمران خان پشاور میں سابقہ قبائلی علاقہ جات کی مستحق عوام میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم پشاور میں گورنر خیبرپختونخواہ، وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔