اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے بدھ کوجائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران نے …
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے بدھ کوجائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی داخلی سیکورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سربراہان کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔








