وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کوایماندار قیادت مل چکی ہے،پرویزخٹک

پشاور۔27جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کوایماندار قیادت مل چکی ہے جس نے بائیس سال کی سیاسی جدوجہد میں کرپشن اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف جہاد کیا اب مزید کرپشن ولوٹ کھسوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لوٹ مار کی سیاست کوفل سٹاپ لگ چکا ہے اس ملک کو ایماندار قیادت …

پشاور۔27جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کوایماندار قیادت مل چکی ہے جس نے بائیس سال کی سیاسی جدوجہد میں کرپشن اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف جہاد کیا اب مزید کرپشن ولوٹ کھسوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لوٹ مار کی سیاست کوفل سٹاپ لگ چکا ہے اس ملک کو ایماندار قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے وزیر اعظم عمران خان وہ لیڈر ہیں جو امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے ڈٹ گئے وہ ہر کسی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن سکتے ہیںکیونکہ وہ ایماندار لیڈر ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جہانگیرہ میں نادرا افس اور کٹی میانہ خیرآباد میں سوئی گیس کے افتتاح کے بعد بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل، ادریس خان خٹک،تحصیل کونسلر ریاض علی خان، سابق ناظم خیرآبادفائق خان نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹرجنرل نادرا گوہر خان مروت ، اسماعیل خٹک، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ریاض خان ایڈوکیٹ،عاطف خان خٹک اورسید فرید اللہ شاہ بھی موجو دتھے۔ پرویزخٹک نے کہاکہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن لوٹ مار ، ملکی دولت بیرون ملک بینکوںمیں منتقل کرنے جائیدادیں بنانے کی وجہ سے آج ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے،آصف علی زرداری، شہباز شریف اور نوازشریف کا واویلا بے وقت کی راگنی ہے افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر ان لوگوںنے ملک اور غریب عوام کی ترقی کا سوچا ہوتا تو آج ملک قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہوتایہ لوگ جب بھی آئے انھوں نے اربو ں کھربوں کی کرپشن کی اور پھر بھی باز نہیںآئے اب کہتے ہیں کہ حکومت اپوزیشن کا استحصال کررہی ان سب کااحتساب وقت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے غیور عوام نے ملک کو موجودہ مشکل صورت حال سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو نجات دھندہ سمجھا اور اسی لئے عوام نے تحریک انصاف کوبھاری مینڈیٹ دیکر کامیاب کروایا، عمران واحد لیڈر ہیں جو حقیقی معنوں میں ملک اور عوام کی ترقی چاہتے ہیں، احتساب کا نام سنتے ہی آصف علی زرداری اور نواز شریف پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے معلوم نہیں کہ وہ احتساب کے نام سے کیوں اتنا ڈر رہے ہیں، اگر انھوں نے کچھ نہیں کیا تو پھر احتساب کا سامنا کریں۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف اپنے کئی ساتھیوں سمیت جیل میں ہےں اور وں کی باری آنے والی ہے چوروں لیٹروں سے پائی پائی کاحساب کریں گے، جنھوں نے اس ملک کو لوٹ کر دولت بیرون ملک منتقل کی ان کویہ قوم ہر گز معاف نہیں کرے، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،عوام نے کرپٹ سیاست دانوں کو اقتدار سے الگ کردیا ہے اورآئندہ بھی ان کی باریاں نہیں آئیں گی، اس ملک اب ایماندار لوگ چلائیں ۔انھوں نے کہا کہ اے این پی اپنے دور حکومت کو نہ بھولیں جب ہر طرف تقرریوں اور تبادلوں کے نرخ مقر رتھے، دہشت گردی کی وجہ سے اے این پی کے قائدین گھر سے باہر نہیں جا سکتے تھے،یہ تحریک انصاف ہی ہے جس نے ان کوگھروں سے باہر نکل کر جلسے جلوس منعقد کرانے کا موقع فراہم کیا۔پرویزخٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس پاکستان لاکر غریب عوام پر خرچ کرے گی، اب وقت آچکا ہے کہ کرپٹ عناصر کا کھڑا احتساب ہو، یہ ملک چند لوگوں کی میراث نہیں بلکہ اس پر غریب عوام کا بھی برابر کا حق ہے، نظام کی تبد یلی سے غریب عوام مستفید ہوں گے،عمران خان واحد لیڈر جن کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ان کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک ، غریب عوام اورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہے ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں،تحریک انصاف ملک میں ایک ایسے نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ جس میں غریب عوام کو اس کاحق ملے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اورمجھ میں کوئی فرق نہیں ہم دونوں اس صوبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،محمود خان میرے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جتنے بھی ادھورے منصوبے ہیں وہ سب پایہ تکمیل تک پہنچے گے مذید ترقی بھی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہوپولیس ، تعلیم صحت کے شعبے بہتر انداز میں اپنی خدمات عوام کو فراہم کریں،تحریک انصاف کی سیاست کامحور غریب عوام ہیں ، غریب عوام کی خدمت سے ہمیںکوئی نہیں روک سکتا۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ میری اورمیرے خاندان کی مددکی،عوامی تعاون کے بغیر الیکشن لڑنا ناممکن ہے مگر میر ی خوش قسمتی ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اورمیرے خاندان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا سوئی گیس گھر گھر تک پہنچائیں پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے کام سست روی کاشکار بہت جلد اس میں تیزی ائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو بھی شہری سہولیات فراہم کریں یہ عمران خان کاایجنڈا کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ ہوں انھوںنے جہانگیرہ میں نادار افس اور کٹی میانہ میں سوئی گیس کی فراہم پرعوام کو مبار ک بادی اور کہا کہ ہم نے الیکشن میں کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرلیا ہے۔ انھوں نے نادرا کے اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا کہ تھوڑے سے عرصے میں جہانگیرہ افس کاکام مکمل کیا جس سے نظام پور سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو نادرا کی سہولیات نزدیک فراہم ہوسکے گی۔ انھوں نے جہانگیرہ میں نادرا افس اور کٹی میانہ میں سوئی گیس کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔