وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، ہمایوں اختر خان

لاہور۔14 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ، کئی ممالک کا معاملہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میںہے اور سوئٹرز لینڈ کو حال ہی میں ٹیکس سیون سے کلیئر کیا گیا ہے …

لاہور۔14 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ، کئی ممالک کا معاملہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میںہے اور سوئٹرز لینڈ کو حال ہی میں ٹیکس سیون سے کلیئر کیا گیا ہے ،موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے اداروں کیساتھ مل کر سخت اقدامات اٹھائے ہیں، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے نہ صرف ہمارے دنیا سے رابطے بحال ہوئے ہیں بلکہ دو طرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسائل کے حل کےلئے ایران اور سعودی عرب کے دورہ کو ستائش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور اس سے پاکستان کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات سے خطے کی صورتحال پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے