وزیر اعظم عمران خان کی چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

82
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے تہینتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تاریخی دوستی اپنے عوام اور علاقائی امن و امان اور خوشحالی کیلئے مل کر اقدامات کرنے کے نتیجہ میں دن بدن گہری اور مستحکم ہو رہی ہے

۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع کی مناسبت سے چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد بھی دی ۔