وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکہ سے براہ راست فلائٹس کا شیڈول مرتب کر لیا گیا، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکہ سے براہ راست فلائٹس کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں امریکہ سے پاکستان کے لیے اگلے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکہ سے براہ راست فلائٹس کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں امریکہ سے پاکستان کے لیے اگلے ہفتے سے فلائٹس شیڈول شیئر کرتے ہوئے اس اقدام پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کو مبارکباد پیش کی ۔ امریکہ سے پاکستان کے لیے چار فلائٹس شیڈول ہیں جن میں 11 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے، 12 مئی کو واشنگٹن سے لاہور کے لیے چارٹرڈ فلائٹ ، 14 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لیے پی آئی اے اور 18 مئی کو نیویارک سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی فلائٹ شامل ہے۔

مزید خبریں