وزیر اعظم عمران ملک کو معاشی طور پر استحکام کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران ملک کو معاشی طور پر استحکام کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں آ کر اپنے کرپشن کیسز کے جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران ملک کو معاشی طور پر استحکام کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں آ کر اپنے کرپشن کیسز کے جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، انہوں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی اور ملک کے تشخص میں اضافہ کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں، انہوں نے عالمی فورم پر موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جس کے بعد دنیا بھی اعتراف کر رہی ہے کہ مقبوضہ وادی میں ظلم ہو رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مزید خبریں