وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں مصروف دن گزارا

122

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں مصروف دن گزارا، اس دوران حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان نے ان سے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر اعظم آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث کے دوران ایوان میں موجود رہے، اس دوران وزیر اعظم سے اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان طویل مشاورت ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی کچھ دیر مشاورت میں شریک رہے۔

ایوان میں مسلم لیگ ن کی خواتین وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی رہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان خرم شہزاد نواز،بلال اظہر کیانی،شیخ آفتاب احمد، خواتین ارکان طاہرہ اورنگ زیب،شائستہ پرویز ملک، نزہت صادق،پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی،اعجاز جاکھرانی، ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ بلوچستان سے منتخب ارکان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایوان سے جاتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن علیم خان سے مصافحہ بھی کیا۔