وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

لاہور ۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویژن کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بھی زیر غور آئی۔