وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب اور برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب اور برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے …

لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب اور برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد خلیجی خطے میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس نازک وقت میں پاکستان، سعودی عرب اور ہمارے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور دعا گو ہیں کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہمارے خطے میں سکون اور استحکام کا باعث بنیں۔