وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قطر کو فیفا ورلڈ کپ میگا ایونٹ کے شاندارانعقاد پر مبارکباد

شہباز شریف

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ میگا ایونٹ کے شاندارانعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ فیفا ورلڈ کے فائنل کے اختتام پر وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے فیفا ورلڈ کپ فائنل کا کانٹے دار مقابلے کے ساتھ شاندار اختتام کیا ، میسی کو شاباس۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میرے نزدیک فیفا ورلڈ کپ کے دوران مراکش اور سعودی عرب کے اپ سیٹ نمایاں بات تھی، فائنل میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ انہوں قطر کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔