اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتاہے اور ان کے ساتھ باہمی طورپر مفید اور مضبوط روابط استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان کے اپنے …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتاہے اور ان کے ساتھ باہمی طورپر مفید اور مضبوط روابط استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان کے اپنے ہمسائیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں خارجہ تعلقات کے حوالے سے مختلف چیلنجز کے جواب میں پالیسی آپشنز کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران علاقائی، داخلی و بیرونی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امورپر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات ، علاقائی استحکام کے لئے آئندہ کے روڈ میپ اور خطے اور اس سے باہر تمام ممالک کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعلقات برقرار رکھنے کا بھی جائزہ لیاگیا ۔








