وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

160
APP77-04 KARACHI October 04 - Federal Minister for Commerce Engr. Khurram Dastgir Khan talking to media persons after a seminar on Public Consultation on Free Trade Agreements with Turkey and Thailand. APP photo by Sahib Zaman

کراچی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز کراچی میں پبلک کنسلٹیشن آن فری ٹریڈ ایگرمنٹ آف ترکی اینڈ تھائی لینڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فری ٹریڈ ایگرمنٹ سے مشرقی ایشیائی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کو رسائی ملے گی اور دوسرے ملکوں کی صنعتی ترقی سے تجربات بھی حاصل ہوں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ تجارتی فروغ کے لئے تجارتی قوانین میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ فری ٹریڈ سے تاجر برادری فائدہ حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ ممالک میں متعارف کرانے کے لئے نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔