کراچی۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو کابینہ کے ماتحت لایا جا رہا ہے، پوسٹل سروسز کا منافع 18 ارب تک جا پہنچا ہے، عوام پاکستان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے بیانیہ کو دنیا مان رہی ہے، بلاول بھٹو صف ماتم بچھائیں کہ آج ان کا پاکستان …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
کراچی۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو کابینہ کے ماتحت لایا جا رہا ہے، پوسٹل سروسز کا منافع 18 ارب تک جا پہنچا ہے، عوام پاکستان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے بیانیہ کو دنیا مان رہی ہے، بلاول بھٹو صف ماتم بچھائیں کہ آج ان کا پاکستان بھر میں یوم سیاہ ان کی سیاہ کاریوں کی وجہ سے ناکام ہوچکا ہے۔ جمعرات کو یہاں اپنی آمد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے اور ان کو ووٹر لسٹ کا حصہ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور اس کے علاوہ دوہری شہریت رکھنے والوں پر قانونی قدغن لگی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ بھی دیا تھا، جس کے لئے کابینہ میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اوور سیز پاکستانیوں کو قومی، صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا رکن بننے کے راستے میں رکاوٹوں کو قانونی، آئینی، سیاسی اور ہر محاز پر درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے میکنزم تیار کرے گی تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے اور وہ اپنا سرمایہ پاکستان میں لا کر یہاں معاشی انقلاب میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے کہ ای سی سی کے فیصلوں کی کابینہ میں اصلاح کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مراد سعید کو پوسٹل سروسز کی مکمل طور پر بحالی، اسے مزید بہتر بنانے اور خسارے سے نکال کر نفع بخش بنانے کے لئے ذمہ داری دی تھی ، جس پر مراد سعید نے بھرپور اقدامات کئے ، اس حوالے سے انہوں نے کابینہ کو آگاہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مراد سعید نے پوسٹل سروسز کو نفع بخش ادارہ بنا دیا ہے اس ادارے کا 2018 ءتک 10.8 ارب ریونیو تھا آج وہ 18 ارب تک جا پہنچا ہے اور اب یہ ادارہ خسارے سے بریک ایون میں آگیا ہے جس پر کابینہ کے تمام اراکین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ریگولیٹری اتھارٹیز متعلقہ وزارتوں کے زیر تحت تھیں جس سے احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی تھی، وزیر اعظم پاکستان کا نئے پاکستان کے ریفارم ایجنڈا کے تحت ان پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو کابینہ کے ماتحت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے، فری کوئنسی ایلوکیشن بورڈ اور پبلک ریکروٹمنٹ اتھارٹی شامل ہیں جس سے ریگولیٹری میکنزم اور وزارتوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور ریگولیٹرز پبلک فرینڈلی سروس کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں گرانٹ آف ایڈیشنل چارج کی ایکسٹینشن کی منظوری دے دی گئی اور انکوائری کمیشن میں ایک رکن کو تبدیل کیا گیا ہے۔








