اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی وزیر اعظم عمران خان چیلنج نہیں کریں گے، یہ فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی کہ ہماری قانونی ترجیحات کیا ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو ہائی کورٹ نے مستر د نہیں معطل …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی وزیر اعظم عمران خان چیلنج نہیں کریں گے، یہ فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی کہ ہماری قانونی ترجیحات کیا ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو ہائی کورٹ نے مستر د نہیں معطل کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے مطابق فیصلہ جنوری میں آئے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں آئین کی حکمرانی اور بالادستی چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے اور سچ ہمیشہ کڑوا ہو تا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے عدالت کو بیان حلفی دے کر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ میاں نواز شریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان آئیں گے۔








